ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / "سائنائیڈموہن"کو ریپ اینڈ مرڈرکے 3معاملات میں پھانسی کی سزا کے بعد چوتھے کیس میں عمر قید

"سائنائیڈموہن"کو ریپ اینڈ مرڈرکے 3معاملات میں پھانسی کی سزا کے بعد چوتھے کیس میں عمر قید

Fri, 15 Sep 2017 20:38:07    S.O. News Service

منگلورو15؍ستمبر (ایس او نیوز) نوجوان عورتوں کے ساتھ دوستی اور جنسی تعلقات قائم کرنے کے بعد انہیں سائنائیڈ زہر کھلا کر ہلاک کرنے کے 20معاملات کا سامنا کررہے ملزم موہن عرف "سائنائیڈموہن"کو عصمت دری اور قتل کے چوتھے معاملے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج پتّو رنگا سوامی نے عمر قیدکے علاوہ 26ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔خیال رہے کہ"سائنائیڈموہن" پردرج اسی طرح کے 20 مقدمات میں سے یہ چوتھا معاملہ ہے،جس کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس سے قبل تین معاملات میں اس کو پھانسی کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

اب جس کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اس کے تعلق سے بتایا جاتاہے کہ موہن نے ستمبر 2009میں پتور سے ایک خاتون کوشادی کا وعدہ کرتے ہوئے سونے کے زیورات کے ساتھ مڈیکیری لے جانے کے بعد اس سے جسمانی تعلق قائم کیا ۔ پھر اسے مڈیکیری بس اسٹاپ پر خطرناک سائنائیڈ زہر کھلا کر ہلاک کردیا ۔ اور اس کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا۔

موہن پر اسی انداز میں خواتین کی عصمت دری، قتل اورلوٹ کے جملہ 20معاملات درج ہیں۔استغاثہ نے سابقہ تین معاملات کی طرح اس مقدمے میں بھی ملزم کے لئے پھانسی کی سزا مانگی تھی، مگر عدالت نے عمر قید اور جرمانے کی سزاسنائی۔اس سلسلے کے مزید 5مقدمات شنوائی ختم ہوکر فیصلہ سنائے جانے کے مرحلے میں ہیں، جبکہ 9مقدمات کی شنوائی جاری ہے۔


Share: